ساہیوال:‌ڈکیتی کے واقعات ، موٹر سائیکلز ، زیورات چوری

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ملزمان 4موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات چوک پاکپتن کے قریب ہوئی یہاں ریسکیو 1122کا اہلکار محمداعظم رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل نمبری 5516/LERپر گھرسے ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا کہ پاکپتن چوک کے قریب 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے موٹرسائیکل مالیتی 50ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات ننگل انبیاء سکول کے قریب ہوئی یہاں یہاں عبدالقیوم اپنی بیوی ک ہمراہ موٹرسائیکل پر جھال روڈ پر میرج ہال جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے سامنے آکر زبردستی ڈرا دھمکا کر نقدی اورطلائی زیورات اورموبائل والا پرس مالیتی1لاکھ 32ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں باہر والا اڈہ میں نامعلوم ملزمان نے خالد علی کی موٹر سائیکل نمبری 9935/SLLمالیتی 90 ہزار روپے ‘سبزی منڈی میں نامعلوم ملزمان نے فاروق ارشد کی موٹرسائیکل نمبری 5236/SLOمالیتی 35ہزار روپے ‘موکل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمدارسلان طاہر کی موٹرسائیکل نمبری 68/SLKمالیتی 50ہزار روپے گھرکے باہر سے چراکرلے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں