فیصل آباد( ایس این این)میاں نواز شریف یکم جون کو ایم این اے میاں فاروق کی دعوت پر فیصل آباد آئیں گے. وہ یہاں میاں فاروق کے گاؤںمیانی میں افطار ڈنر میں شرکت کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے.میاں فاروق کے بیٹے میاں قاسم فاروق کے مطابق مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ فیصل آباد آئیں گے .اس ضمن میں انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی.
