ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں: ڈی پی او

ساہیوال( بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں اور امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹااور انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔ ضلع ساہیوا ل کو جرائم سے پاک ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ ماہ اپریل میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات کے 71 اورناجائزاسلحہ کے 80 مقد مات درج کیے اورملزمان کے قبضہ سے 1343 لیٹرشراب معہ13 عدد چالو بھٹیاں‘13ڈرم شراب‘18.516کلوگرام چرس اورناجائزاسلحہ میںبندوق / رائفل4عددپسٹل 30 بور61عدد ،ریوالور32 بور13عدد،کاربین2عدد، اورگولیاں260 برآمد کی گئی ہیںجبکہ قمار بازی کے07مقدمات میں45ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ماہ اپریل کے دوران A کٹیگری کے52اشتہاری ‘B کیٹگری کے 46مجرمان اشتہاری کوگرفتار کیا جبکہ A/Bکیٹگری کے42عدالتی مفروران کو گرفتارکیا گیا۔انہوں نے بتلایا کہ عارضی قیام گاہ کے 43 مقدمات‘سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر23مقدمات ‘حساس مقامات سکیورٹی کے 08مقدمات اور وال چاکنگ کے 57مقدمات درج کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں