ساہیوال (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور کا ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ اور غیر معیاری سلنڈر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘ مذکورہ آفیسر نے سپیشل برانچ کے انسپکٹر نوید کیانی کے ہمراہ مختلف مقامات پر جوگی چو ک سے کامران ‘جمشید اقبال‘ بیرون بس اسٹینڈ سے توقیر شاہ‘جہا زگراؤنڈ سے محمد وحید ‘ریلوے روڈ سے آصف پر غیر معیاری سلنڈر اور غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے والے 5ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرائے۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ اور غیر معیاری سلنڈر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر معیاری سلنڈر حادثات کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ غیر معیاری سلنڈررکھنے والوں اور غیر قانونی ریفلنگ کیخلاف گرینڈ آپریشن کررہی ہے تاکہ شہریوں کے جان ومال کو محفوظ بنایاجاسکے۔
