پنجاب میں 17 مئی سے گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور(ایس این این) حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا. موسم گرما کی تعطیلات ماہ رمضان اور گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر 17 مئی کو ہوں گی. ذڑائع کے مطابق وزیر تعلیم رانا مشہود نے تعطیلات کا باقاعدہ اعلان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کو اعتماد میں لے کر کیا. گرما کی تعطیلات کے بعد سکولز 10 اگست 2018 کو دوبارہ کھلیں گے. تمام تعلیمی ادارے تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر پوری طرح عمل کریں گے. نجی اداروں میں یکمشت فیس کی وصولی پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے. خلاف ورزی کی صورت میں سکول سیل کیا جاسکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں