ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوںروپے نقدی ‘طلائی زیورات لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 82/5-L میں ہوئی یہاں محمد رمضان اپنے دوست سرفراز کے ہمراہ دن دیہاڑے شہر سے کیش لیکر واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 4لاکھ 45 ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوںکینال کالونی میں سلمیٰ بی بی وغیرہ 5ملزمان نے محمد عرفان کے گھر سے طلائی زیورات و نقدی 10لاکھ روپے ‘ جوہرٹائون میں پرویز احمد وغیرہ4ملزمان نے عبدال احمد کے گھر سے طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 2لاکھ50ہزارروپے اور سول ہسپتال میں محمد ریاض وغیرہ 5ملزمان نے عاشق حسین کی جیب سے85ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
