طلال چودھری، معظم فاروق اور رانا ثنا کی حمزہ شہباز سے ملاقات

لاہور(ایس این این )وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، میاں معظم فاروق سابقہ چیئرمین ضلع کونسل، چوہدری شہباز بابر ایم این اے کی میاں حمزہ شہباز شریف سے ماڈل ٹاون آفس میں ملاقات،ملاقات میں جنرل الیکشن اور پارٹی امور زیر بحث آئے. ملاقات میں شریف فیملی کو درپیش عدالتی معاملات کے ساتھ ساتھ عام انتخابات میں موثر مہم چلانے کے حکمت عملی طے کرنے پر غور کیا گیا. عوامی نمائندوں نے اپنے حلقے کی عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے حمزہ شہباز شریف کو آگاہ کیا. اس موقع پر حمزہ شہباز نے ملاقات کرنے والے عوامی نمائندوں کی خدمات کو سراہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں