ساہیوال: ایک روزہ مجید امجد ادبی کانفرنس کا انعقاد

ساہیوال (بیورورپورٹ)ملک کے معرو ف شاعر مجید امجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی کانفرنس 12مئی بروز ہفتہ منعقد ہو رہی ہے جس کی تین نشستوں میں ملک کے نامور ادیب اور شاعر مجید امجد کی شاعری کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کریں گے ۔یہ بات ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی افتتاحی نشست صبح 9بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی جس کا عنوان مجید امجد شناسی ،روایت اور تناظر ہے جن میں معروف دانشور ڈاکٹر سعادت سعید،ڈاکٹر قاضی عابد ،ڈاکٹر ناصر عباس بٹر ،ڈاکٹر طاہر ہ اقبال اور ڈاکٹر روشن ندیم اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ نظامات پروفیسر حنا جمشید کریں گی ۔کانفرنس کی 2 مزیدنشستیں ’’مجید امجد شناسی اور نئی نسل ‘‘دوپہر 12بجے اور’’ مجید امجد اور منٹگمری ‘‘دوپہر 3بجے ساہیوال آرٹس کونسل کے مجید امجد ہال میں منعقد ہو گی جس میں ڈاکٹر عامر سہیل ،ڈاکٹر ظفر ،ڈاکٹر سجاد نعیم ،ڈاکٹر مظہر عباس،ڈاکٹر رخسانہ بلوچ،پروفیسر اخلاق حسین ،پروفیسر محمد اکبر شاہ ،ایزد عزیز ،ڈاکٹر ندیم اشرف اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں