امریکہ کو موثر جواب دینے کے لیے چین اور روس سے روابط مضبوط کیے جائیں: جاوید ہاشمی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کی پالیسیاں امریکہ کو تباہ کرکے رکھ دیں گی،پاکستان کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دینی چاہیے۔پوری قوم متحد ہے اور اپنے دفاعی اداروں کی صلاحیتوں پر فخرکرتی ہے،سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے،ملک دشمن قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا جبکہ مسلم لیگ(ن)کے رہنما سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ مکمل ہوگیا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما اورانجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے چئیرمین بدر قریشی اور عارف بدر قریشی کی طرف سے لیگی رہنماﺅں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے شاہین شفیق،سابق صوبائی وزیرحاجی احسان قریشی،ملک انور،میاں عامرسعید انصاری، چئیرمین اسلم ہمایوں،زاہد بشیرقریشی،ابصار قریشی،ندیم سپل۔مسعودقریشی، ،زاہدعدنان گڈو،آفتاب جٹ،،عبدالرحمن فری،چوہدری آصف،محمود قریشی،رفیق کریمی لیگی خواتین رہنما رخشندہ ناہید،تہمینہ نور،شبانہ خدابخش،عمران لیاقت،احسن امیرودیگر بھی موجود تھے۔سینئرجاوید ہاشمی نے استقبالیہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیاں گیڈر بھبکیاں ہیں ،پاکستانی قوم امریکی صدرکی دھمکیوں میں آنے والی نہیں ہے۔امریکی دھمکیوں کے جواب میں پاکستان کو چین ،روس سمیت اپنے دوست ممالک سے رابطے مزید بہتربنانے ہوں گے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف کا چین اور روس کا دورہ خوش آئند ہے۔انہوں نے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کا مردانہ وارمقابلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں