ساہیوال: سنیارٹی لسٹ، دستخط کے لیے بلوائے گئے اساتذہ کی مشکلات

ساہیوال( ایس این این) سنیارٹی لسٹ پر دستخط کے لیے ایجوکیشن آفس ساہیوال آنے والے اساتذہ رُل گئے. اساتذہ کو متعلقہ فہرستیں ہی نہ مل سکیں. دفتر بلوانے والے اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای او دفتروں سے غائب ہو گئے. دوردراز سے آنے والے مرد و خواتین اساتذہ سخت گرمی میں خوار ہوتے رہے. تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم ساہیوال کی جانب سے ضلع بھر کے اساتذہ کو ایجوکیشن آفس میں سنیارٹی لسٹس پر دستخط کرنے کے لیے آج چھٹی کے بعد دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی. شدید گرمیں میں ہڑپہ، میرداد معافی، یوسف والا، قادر آباد، نور شاہ اور دیگر علاقوں سے مر د و خواتین اساتذہ جب ایجوکیشن آفس پہنچے تو سینیارٹی فہرستیں موجود نہ تھیں. جبکہ اے ای اوز اور ڈپٹی ایجوکیشن آٍیسرز شدید گرمی کے باعث اپنے دفاتر سے اٹھ چکے تھے. اس بنا پر اساتذہ ساری دوپہر گرمی میں کلرکوں کے رحم و کرم پر رہے .اساتذۃ کی اکثریت اپنی فہرستوں‌پر سائن نہ کر سکی. اساتذہ نے محمکمہ ایجوکیشن کی اس غفلت پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں