پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(ایس این این) پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔ ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزبنوں سے 20 کلومیٹرشمال میں تھا جب کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی۔کے پی کے شہر بنوں میں زلزلے کے باعث گورنمنٹ مڈل اسکول میں بھگدڑمچنے سے 11 طلبہ زخمی ہوگئے، 5 طلبہ کومعمولی چوٹیں آئیں جب کہ 6 طلبہ زیادہ زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، میران شاہ، بنوں، کوہاٹ، دیر، سوابی، پارہ چنار، مردان، سوات، چترال، مانسہرہ، واہ کینٹ، ایبٹ آباد ہزارہ، اور نوشہرہ میں جب کہ پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں سےگھبرا کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں