چیچہ وطنی: ممبر قومی اسمبلی کی حمزہ شہباز سے ملاقات

ساہیوال(ایس این این)چیچہ وطنی کے ایم این اے چوہدری منیر اظہر کی میاں حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات،پاکستان مسلم لیگ (ن) قابل فخرمشرقی روایات، شرافت اورمثبت سیاست کی علمبردار ہے، پاکستان کی تعمیرو ترقی کا سفرحکومت کے آخری لمحے تک جاری رہے گا.الیکشن 2018 میں پہلے سے کہیں زیادہ اعتماد کا ووٹ لے کر آئیں گے اور ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا ہوگا وہیں سے دوگنی رفتار سے دوبارہ آغاز کریں گے. چودھری منیر ازہر نے حمزہ شہباز کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی.ملاقات میں عوامی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قیادت پر غیرمتلزل اعتماد کا اظہار کیا گیا. ملکی سیاسی صورت حال، رابطہء عوام مہم، مکمل و جاری ڈویلپمنٹ ورک، ہدایات پرعملدرآمد، مقامی سیاسی و تنظیمی صورت حال، الیکشن کمیشن میں نئے ووٹوں کے اندراج اور ،نئی حلقہ بندیوں کے تحت ردوبدل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہء خیال کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں