رمضان المبارک ، ٹی وی چینلز کی بے ہودہ ٹرانسمیشن پر پابندی

اسلام آباد(ایس این این ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ رمضان المبارک میں کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا جبکہ پانچ وقت اذان نشر کی جائے گی-اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے رمضان المبارک میں نجی چینلز کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔اس دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹرانسمیشن میں سرکس لگے تو چینلز پر پابندی لگا دیں گے ۔ جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا۔ہر چینل کے لئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازمی ہوگا۔مسلمانوں کے لئے اذان سے بڑی کوئی بریکنگ نیوز نہیں۔اذان کے اوقات میں چینلز ناچ گانہ اور اشتہارات چلاتے ہیں۔ہم مسلمان ہیں اور یہ مسلمانوں کا ملک ہے۔ڈائریکٹرجنرل پیمرا کا کہنا تھا کہ تمام چینلز کو رمضان المبارک میں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں