ساہیوال: رمضان المبارک میں 5 سستے بازار لگائے جائیں گے

ساہیوال (بیورورپورٹ)رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور سستی اشیائے صرف کی فراہمی کیلئے ضلع ساہیوال میں 5رمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں آٹا ‘ گھی ‘ چینی‘چکن اور انڈوں سمیت پھل سبزیاں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے رمضان بازار لگانے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔انہو ںنے کہا کہ ماڈل بازار ساہیوال‘کمیر‘ہڑپہ‘چیچہ وطنی اور کسووال میں رمضان بازار جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے مدنی دسترخواں بھی لگائے جائیں گے جہاں نادار اور غریب افراد کو مفت افطاری دی جائے گی ۔انہو ںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام رمضان بازار 14مئی سے شروع ہو جائیں گے جن میں 17ضروری اشیائے صرف وافر مقدار میں دستیاب ہونگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان رمضان بازاروں میں شکایات کو فوری دور کرنے کیلئے اے ڈی سی جی فوکل پرسن ہو نگے جبکہ بازار کا الگ انچارج بھی مقر ر کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے مزید بتایا کہ یہ رمضان بازار 14مئی سے شروع ہو کر 28رمضان تک صبح 9بجے سے شام6بجے تک کھلے رہیں گے تا کہ عام آدمی اشیائے صرف کی خریداری آسانی سے کر سکے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ان بازاروں میں کسی اشیائے صرف کی قلت اور کوالٹی میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایت کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں