ساہیوال:‌سرکاری بار دانہ میں گندم کی بھرائی کرنے والے گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ)سرکاری باردانہ میں گندم کی بھرائی کرنے والے 3ملزمان گرفتار ‘چوتھا فرار ‘تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں120/9-Lمیں 3مختلف مقامات پر لیاقت علی ‘شبیراور سلیم وغیرہ 4ملزمان سرکاری باردانہ میں گندم کی بھرائی کررہے تھے کہ اس دوران فوڈ انسپکٹر فاروق عبدا ﷲ کو اطلاع مل گئی اور مذکورہ آفیسر نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر لیاقت علی اور شبیر وغیرہ 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ چوتھا ملزم محمد سلیم فرارہونے میںکامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ کمیر نے 3/6 فوڈ گرین لائسنس کنٹرول آرڈیننس 1957 کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں