ساہیوال:‌جہاز گراؤنڈ سے 3 طوائفیں گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ) سٹی پولیس کا جہازگراؤنڈ میں قحبہ خانہ پر کامیاب چھاپہ‘ 3تتلیاں گرفتار ‘ 3ملزمان فرارہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اﷲ توکل کالونی جہاز گراؤنڈ میں نہر کنارے رزاق عرف رزاقو نے اپنے مکان پر قحبہ خانہ بنارکھا تھا کہ ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور کو مخبر نے اطلاع دی کہ قحبہ خانہ پر 6مردو خواتین فحش حرکات میں مصروف ہیں۔ پولیس ٹیم نے چھاپہ ما رکر3 خوا تین ساجدہ بی بی ‘ثناء بی بی اور زہراں بی بی کوگرفتار کرلیا جبکہ تینوں ملزمان لیاقت وغیرہ فرارہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں