ساہیوال: 2 طالبات اغوا، 1 سے زیادتی کی کوشش

ساہیوال(ایس این این )ساہیوال کے نواح میں دو طالبات کو زبر دستی اغواء کر لیا گیا ایک سے زبر دستی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی ،ْایک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چک 91/6Rسے محمد بشیر کی 14سالہ بیٹی طالبہ ارم بی بی کو محمد سلیم وغیرہ دو مسلح افراد زبر دستی اغواء کر کے رکشہ میں فرار ہو گئے ۔چک 99/9Lسے جعفر کی 18سالہ بیٹی طالبہ نادیہ کو اطہر وغیرہ تین مسلح افراد اغواء کر کے کار میں فرار ہو گئے ۔
چک 76/5Rسے لیاقت علی کی 16سالہ بیٹی طالبہ ماریہ کو ریحان نے دھوکہ سے لے جا کر زبر دستی زنا ء کی کو شش کی بچی کے شور پر ماریہ کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ بچے کے شور پر دیہاتی آگئے اور ملزم کو قابو کر لیا ۔پولیس فرید ٹائون،پولیس ڈیرہ رحیم اور پولیس نور شاہ نے تین مقدمات درج کر لئے دو مغویہ لڑ کیاں بر آمد نہیں ہو سکیں اور ایک ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں