ساہیوال: سیاسی عداوت، دو بھائیوں کو گولیاں مار دی گئیں

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 121/9.Lمیں ایک سیاسی جماعت کے دو عہدیدار بھائیوں آصف اور نذیر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں آصف کی حالت نازک ہے دو ملزم گرفتا ر ۔تفصیل کے مطابق چک 121/9.L کے نسیم حیدر کے دو بھائیوں سے سیاسی عداوت کی بنا پر نثار احمد اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا ۔پولیس تھانہ کمیر نے نثار احمد اور اسکے چھ ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دو ملزم نثار احمد اور احمد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں