”انڈین کتے“ گلو کار عدنان سمیع کا ٹویٹ

مببئی(ویب نیوز) بھارتی گلوکارعدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ان کے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں”انڈین کتے“ کہا گیا۔عدنان سمیع کویت میں 4 مئی کو ”لائیوپرفارمنس“ کے لئے گئے تھے۔عدنان سمیع کے مطابق کویت میں موجود انڈین سفارتی عملے نے اس عمل پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔
عدنان سمیع نے اپنے ٹوئیٹر پر اپنےٹویٹ میں لکھاکہ ”ہم تمہارے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں تمہارے ہم وطنوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیالیکن جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے کچھ نہیں کیا۔“کویتی حکام کی یہ ہمت کہ ہم سے بدسلوکی کریں اور ہمیں’ ’انڈین کتے“ کہیں“۔بعدازاں عدنان سمیع نے اپنے ٹویٹ کو وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا۔سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ ’پلیز مجھ سے فون پر بات کریں“۔عدنان سمیع نے حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں