چیچہ وطنی کا بچہ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے لیے سلیکٹ

چیچہ وطنی (ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی گاوں 111/7۔آر کے محمد ابرار باری کو پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میں بطور گول کیپر سلیکٹ کر لیا گیا ہے۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ماسکو اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 میں شرکت کے لئے 9 مئی کو روس روانہ ہو گی۔ابرار باری 111 سیون آر کے سکول کا طالب علم ہے. ساہیوال اور چیچہ وطنی کی اہم شخصیات ، اساتذہ و کھیل کی تنظیموں نے ابرار کی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میں شمولیت پر مذکورہ بچے کے کوچ اور پی ای ٹی عبدالرحمن ، محمد غوث ،پی ای ٹی ظہیر احمد فاروقی کو مبارک سی ہے جن کی کوچنگ سے بچے کو پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میں سلیکٹ ہونے کا موقع ملا ۔ابرار کی چائلڈ فٹ بال ٹیم میں شمولیت چیچہ وطنی کے لئے منفرد اعزاز ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں