امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد( آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ امریکی وفد کادورہ پاکستان ملتوی ہو گیا،جبکہ دورہ باہمی رضامندی سے دوبارہ طے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکی وفد کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے ،دورہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کا نیا شیڈول باہمی رضا مندی سے دوبارہ طے کیا جائے گا۔امریکی سفارت خانے کے مطابق نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیاہے.
واضح رہے امریکی وفد نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرنا تھی، لیکن وقت نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ صدر ٹرمپکی نئی پالیسی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظرمیں امریکی وفد نے پاکستانی اعلی حکا م سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں