چیچہ وطنی: ڈائیلسز سنٹر میں ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بند

چیچہ وطنی(ایس این این) تحصیل ہیڈ‌کوارٹر ہسپتال چیچیہ وطنی کے ڈائیلسز یونٹ میں گردے کے مریضوں کیلئے ضروری ادویات نایاب ہوگئیں. مریض ڈائیلسز میں استعمال ہونے والی ٹیوبز، ادویات اور سوئیاں بازار سے خریدنے پر مجبور۔مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے مریضوں کو ڈائیلسز میں استعمال ہونے والی مختلف ادویات نہ ملنے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے مذکورہ صورتحال پر فوری طور پر نوٹس لینے کا اعلیٰ صحت حکام سے مطالبہ کیا ہے۔مریضوں کے مطابق ساہیوال کے صنعت کار کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات فراہم کرنے کا سلسلہ ہسپتال انتظامیہ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے جس سے مریض خوار ہو رہے. مریضوں اور ان کے لواحقین نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں