سپر کبڈی لیگ،ساہیوال بُلز نے لاہور تھنڈر کونا قابل بیان شکست دے دی

لاہور(ایس.این.این) سپر کبڈی لیگ کے پہلے دن ہونے والے دوسرے مقابلے میں ساہیوال بُلز نے لاہور کے خلاف شاندار روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا اور لاہور تھنڈر کو شکست دے دی. تفصیلات کے مطابق پہلا میچ گوادر اور گجرات کے درمیان ہوا جس میں گوادر نے گجرات کو 34-31 سے شکست دی. دوسرے میچ میں ساہیوال کے پہلوانوں نے لاہور کی ٹیم کو 38-26 سے نا قابل بیان شکست سے دوچار کر کیا. یہ تمام میچز الحمراکلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہے ہیں. اس سے پاکستان کے روایتی اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں