وزیر داخلہ احسن اقبال پر جلسہ میں فائرنگ، احسن اقبال زخمی

ناروال(ایس این این) آج شام احسن اقبال اپنے شہر ناروال میں ایک جلسہ موجود تھے جب وہ اسٹیج سے نیچے اترنے لگے تو ایک نوجوان نے ان پر فائرنگ کر دی ایک گولی ان کے لگی جس سے ان کا کندھا زخمی ہو گیا. احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے، تمام سیاسی قیادت اور اپوزیشن کی طرف سے وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے. ذرائع کے مطابق عابد حسین نامی نوجوان جو تھانہ شاہ وحید کا رہائشی ہے نے احسن اقبال پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسٹیج سے نیچے اتر کر اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے .ڈی پی او ناروال کے مطابق ملزم کو فرفتار کر لیا ہے. اور مزید تفتیش کے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں