ساہیوال میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج، پولیس بے بس، مختلف جگہوں سے 3 موٹر سائیکل ، طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار

ساہیوال( بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان طلائی زیورات ‘نقدی اور 3موٹر سائیکلیں لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات امامیہ کالج کے قریب ہوئی یہاں محمدابرار دکان بند کرکے اپنی موٹرسائیکل نمبری 340/SLNپرشہر سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل مالیتی 58ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات نواحی گائوں 53/5-Lمیں ہوئی یہاں محمدافضل وغیرہ 4ملزمان محمداسلم کے گھر میںدیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات و نقدی وغیرہ 45ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چوری کی وارداتوں اکائونٹ آفس میں نامعلوم ملزمان نے محمدطاہر خان کی موٹرسائیکل نمبری 7873/SLLمالیتی 68ہزار روپے دفتر کے باہر سے اور سول ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نے محمدعدنان کی موٹرسائیکل نمبری 59/SLK مالیتی 50ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں