عارف والا ، تیسری جماعت کا طالب علم جنسی تشدد کے بعد قتل

عارفوالہ(ایس این این) عارف والا کے نواحی گاؤں 159/EB میں کمسن بچے کی ٹکڑے ہوئی لاش کھیتوں سے برآمد.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منور حسین کا بیٹا وقاص ولد سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری تھی.ذرائع کےمطابق کاکا نامی شخص نے دو ساتھیوں سمیت بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کر دیا اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعش کے ٹکڑے کر کے مکئی کی فصل میں پھینک دیا.اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا مبینہ قاتل کاکا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اقرار جرم کر لیا دیگر ملزمان کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں