ساہیوال کے صنعت کار کا مریم نواز کو قیمتی تحفہ

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے صنعت کار کی جانب سے میاں نواز شریف کی صاحبزادی کے قیمتی تحائف. ایم پی اے ملک ارشد کے والد ملک رمضان نے مریم نواز کو 50 تولے طلائی زیورات اور اعلیٰ نسل کی 10 گائیں بطور تحفہ پیش کیں. ساہیوال میں میاں نواز شریف کے جلسے کے بعد ملک ارشد ایم پی اے نے نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ان کے والد ملک رمضان نے مریم نواز کو 50 تولے زیورات اور 10 گائیں تحفے میں دیں. مریم نواز نے ان تحائف پر ملک رمضان کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں