اسرائیل نے ریمونٹ سے چلنے والا جاسوسی طیارہ فوج کے حوالے کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (یوا ین پی)اسرائیلی فضائیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نیا انٹیلی جنس جاسوس طیارہ فوج کے حوالے کیا گیا ہے،سٹار کے نام سے تیار کردہ ڈرون طیارہ جاسوسی کے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے حوالے کردہ جاسوس طیارے کو ریمورٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ھیر میز 900 ماڈل کے جاسوس طیارہ اسرائیل کی دفاعی اسلحہ تیار کرنے والی البیٹ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس طیارے کی لمبائی 16 میٹر جو 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز اور 30 گھنٹے خلا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں