پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز 7 مئی سے پھر بند

ساہیوال(ایس این این) اگر آپ بیمار ہیں تو آج ہی ادویات خرید لیں، پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن نے ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کردیا. 7 مئی سے پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز ، فارمیسیز بند رکھنے کا اعلان. تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے. کیمسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ایکٹ ظالمانہ ہے اور اس کے نفاذ سے ادویات کا کاروبار متاثر ہو گا. اس ضمن میں حکومت سے بارہا مذاکرات کیے جا چکے ہیں مگر حکومت اس ایکٹ میں ہونے والی ترمیم واپس نہیں لے رہی. یاد رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 3 بار پڑتال کی جا چکی ہے. گزشتہ ہفتے جاری رہنے والی ہڑتال طوالت اختیار کر گئی تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو دشواری کا سامنا کر نا پڑا تھا اور کئی مریض ادویات نہ ملنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں