نواز شریف کا انوکھا دیوانہ،ساہیوال کا پھل فروش

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں نواز شریف کا انوکھادیوانہ .نواز شریف کے دیوانے پھل فروش نے پھلوں پر نواز شریف کے نعرے اور ووٹ کو عزت دو کا سلوگن لکھ کر پھل بیچنا شروع کر دئیے. مرزا اشفاق نامی پھل فروش جو نواز شریف کو اپنا پسندیدہ لیڈر سمجھتا ہے ساہیوال کے مختلف بازاروں میں ووٹ کو عزت دو اور میرا لیڈر نواز شریف تربوزوں پر کندہ کر بیچ رہا ہے. مرزا اشفاق کے مطابق نواز شریف اس کے فیورٹ لیڈ ر ہیں اور وہ اپنے لیڈر سے محبت کا حق ادا کرنے کے لیے بے لوث انداز میں پھلوں پر اپنے لیڈر کا نام لکھ کر بیچ رہا ہے. مرزا اشفاق کے اس انداز محبت کو عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں