جہاز گراونڈ‌ بل ادائیگی کے باوجود کنکشن کاٹنے کی دھمکیاں

ساہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ‌میں واپڈا اہل کاروں نے بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین کو کنکشن کاٹنے کی دھمکیاں‌دینا شروع کر دیں. بل ادائیگی کے باوجود واپڈا اہل کار صارفین کو دھمکاتے رہے. صارفین کا حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ. تفصیل کے مطابق میپکو اہلکاروں نے دو روز سے جہاز گراؤنڈ میں صارفین کو کنکشن کاٹنے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے. صارفین کے مطابق وہ اپنے دفاتر چلے جاتے ہیں‌تو لائین مین گھر میں موجود خواتین کو بل ادا نہ کرنے کا بہانہ بنا کر کنکشن کاٹنے کی دھمکیاں‌دیتے ہیں. کئی صارفین کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود واپڈا اہل کار ڈراتے دھمکاتے رہتے ہیں. جہاز گراؤنڈ‌کے رہائشیوں نے واپڈا حکام سے اس ضمن میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں