ساہیوال: بند کمرے سے ریٹائرڈ ہیڈمسٹریس کی لاش برآمد

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال کے محلہ فیض آباد میں ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس ساجدہ ابراہیم 63سالہ کی پراسرار ہلاکت ۔قتل یا طبعی موت، بند کمرہ سے لاش بر آمد۔تفصیلات کے مطابق ساجدہ ابراہیم جو کہ ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس تھیں اور اکیلی رہتی تھی آج ان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی.مس ساجدہ ابراہیم نے شادی نہیں کی تھی۔جب کہ گھر کے دو سرے حصہ میں ان کی سگی بہن ریٹائرڈ پروفیسر خالدہ احسن رہتی ہیں ۔مس ساجدہ ابراہیم کے بند کمرہ سے تعفن اٹھنےکے بعد پڑوسیوں نے پولیس فتح شیر کو اطلاع دی تو کمرےسے مس ساجدہ ابراہیم کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق لاش پانچ روز پرانی ہے. لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے ۔تاہم پولیس فتح شیر ابھی تک ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس کی ہلاکت،قتل یا اتفاقی حادثہ یا کوئی وجہ معلوم نہیں کر سکی ۔تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں