فاٹا کو اسی دور میں قومی دھارے میں لائیں‌گے: وزیر اعظم عباسی

اسلام آباد(ایس این این)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا میں امن کے لیے مسلح افواج اور مقامی لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، فاٹا اصلاحات کے حوالے سے آج کچھ فیصلے کیے گئے ہیں اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کے ٹائم فریم کا تعین قومی رہنماؤں سے مشاورت سے طے کر کے فاٹا کو اسی ماہ قومی دھارے میں لائیں گے. فاٹا اصلاحات عوام کی ضرورت ہے اور فاٹا اصلاحات کا نفاذ جمہری قوتوں اور عوام کی خواہش ہے تمام جماعتیں متحد ہوکر فاٹا اصلاحات کو مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2018 سے پہلے فاٹا میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے جب کہ فاٹا کے لیئے ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کر دیا ہے تاہم فاٹا کی ترقی ملک کے دیگر حصوں کی طرح کرنے کے لیے فنڈز دستیاب کیئے جائیں گے اور 10 سالوں میں ایک ہزار ارب روپے فاٹا کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں