پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرما کی تعطیلات کا اعلان

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا. ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 24 مئی 2018ء سے 14 اگست 2018ء تک ہوں گی۔رمضان المبارک کے چند روزے جو تعطیلات سے قبل آئیں گے ان میں سکولز کے اوقات کا صبح 7 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے. اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی طرف سے نوٹیفکیشن چند دنوں‌میں جاری کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں