ساہیوال: میاں فاروق کے صاحبزادے کی نواز شریف سے ملاقات

ساہیوال(ایس این این) فیصل آباد سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این میاں محمد فاروق کے صاحبزادے اور سابق چئیر مین ضلع کونسل فیصل آباد میاں معظم فاروق نے ساہیوال میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی. ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا. میاں معظم فاروق نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو فصلی بٹیروں‌کو سیاسی میدان سے نکال باہر کرے گی. میاں محمد نواز شریف نے فیصل آباد میں‌مسلم لیگ(ن) کے لیے خدمات سر انجام دینے پر میاں معظم فاروق کی خدمات کو سراہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں