ساہیوال: منشیات فروشوں‌کے خلاف پولیس کے چھاپے

ساہیوال(بیورورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن‘2430گرام چرس اور30لیٹرشراب برآمد‘3ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلشن زینب ہاؤسنگ سکیم میں چھاپہ مارکر منشیا ت فروش ذوالفقار سے 1380گرام چرس‘پل بگڑی کے قریب محمد عثمان سے 1050گرام چرس اور 60-61/G-Dمیں شراب فروش محمد افضل سے 30لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں