ساہیوال: آتش بازی کی فروخت،پولیس کا کریک ڈاؤن

ساہیوال(بیورورپورٹ)پولیس کاآتش بازی کا سامان فروخت کرنیو الوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘بھاری مقدار میں ماچس پٹاخے‘انار اور شرلیاں برآمد‘ملزمان گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کر نے والوں کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے اور مچھلی بازار میں اکبر سے 90انار‘ 60ڈبے پٹاخے‘50شرلیاں‘علی رضا سے 10ہزار ماچس پٹاخے‘120شرلیاں‘30ڈبیاں پھول جھڑیان‘عرفان سے 550 ماچس پٹاخے‘ٹشو پٹاخہ پھول جھڑیاں 20ڈبیاں‘دیپالپور بازار میں راشد سے38 انار‘چائنہ اسٹک 6عدد‘30ڈبیاں ماچس پٹاخے‘35شرلیاں‘53/5-L میں ریاض احمد سے 75 ماچس پٹاخے‘ 55انار‘11شرلیاں‘علی رضا سے 120انار‘ 75 شرلیاں اور 52/5-L میں حیدر علی سے 70ڈبیاں پٹاخے‘ 10شرلیاں اور 65 انار برآمد کرکے گرفتار کرلئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں