گائے لے جانے والے باربردار ٹرکوں کے دومسلمان ڈرائیور قتل

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مشتعل ہندوؤں نے مویشیوں کو ٹرانسپورٹ کرنے والے دو مسلمان ڈرائیوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ مسلمان ڈرائیور گائیوں کو لے جا رہے تھے کہ جب دیہاتیوں نے انہیں روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واردات مذہبی بنیادوں پر سر انجام دی گئی ہے۔ بھارت میں کئی واقعات میں مشتعل ہندو گائے کی ’توہین‘ پر مسلمانوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں