ساہیوال:‌نواز شریف کے جلسہ میں‌آنے والا کار سے محروم

ساہیوال(بیورورپورٹ) نوازشریف کے جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والا لیگی عہدیدار 10لاکھ روپے کی کارسے ہاتھ دھو بیٹھا‘ مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق 93/12-Lاڈہ 90موڑ کا رہائشی پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل چیچہ وطنی کا جوائنٹ سیکرٹری شوکت علی گزشتہ روز میاں نوازشریف کے جلسہ میں شرکت کے لئے آیا تو فٹ بال گراؤنڈ میں کار نمبری 1400/FDA مالیتی 10لاکھ روپے کھڑی کرکے شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں گیا واپس آیا تو نامعلوم چور کار لے کر فرار ہوچکے تھے۔پولیس کوفوری اطلاع دی گئی تاحال کار کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں