ساہیوال: ایک ماہ میں چار ڈکیت گینگ گرفتار کیے: ڈی پی او

ساہیوال (بیورورپورٹ)پولیس نے اپریل کے دوران نوسر بازی‘ ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے پانچ گینگزپر مشتمل 14 ارکان کو سرغنوں سمیت گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے کے موبائل فون‘ طلائی زیورات‘ موٹرسائیکل‘ٹریکٹر ٹرالی‘مال مویشی‘الیکٹرونکس‘ نقدی اور بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ اس امر کا انکشاف ڈسٹرکت پولیس آفیسر محمدعاطف اکرام نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوسر بازی‘ڈکیتی اور سرقہ بالجبرکی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید ارشاد کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی سرکل ضیاء الحق‘ ڈی ایس پی صدر سرکل وسیم احمد اور ڈی ایس پی چیچہ وطنی سرکل امجد جاویدکی زیر قیادت ایس ایچ او فرید ٹاؤن ذیشان بشیر ڈوگر‘ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی قاضی عبدالباسط اور دیگر تھانوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے عامری گینگ‘اچھو اوڈھ گینگ‘ناظم جٹ گینگ‘ آفریدی گینگ اورسنی گینگ ٹریس کر سرغنوں سمیت 14 ارکان کو گرفتار کر کے ان سے 1موٹرسائیکل‘1 ایل سی ڈی‘1 موبائل فون‘ 2 بھینس معہ جھوٹی‘1 ٹریکٹر ٹرالی لوڈ شدہ کھل‘نقدی وغیرہ کل مالیتی مال مسروقہ 44لاکھ 23ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ رائفل سمیت 13پسٹل متعددگولیاں برآمد کر لیں۔انہوں نے پولیس ٹیموں کو نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں