ساہیوال: نواز شریف کی مولانا منظور شاہ کے گھر آمد

ساہیوال(ایس این این )سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کے بعد معروف عالم دین مولانا ابوالنصر منظور احمد شاہ کے گھر پہنچ گئے اور ان کی اہلیہ اورڈاکٹر مفتی مظہر فرید‘صاحبزادہ فیض الحسن اور پیر اظہر فرید شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی انھوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں انھوں نے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا. میاں نوازشریف معروف لیگی راہنما ملک محمدرمضان اور ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے رات کا کھانا کھایا۔ بعدازاں وہ بذریعہ سڑک لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں