انرجی ڈرنکس بنانے والوں کو فوڈ اتھارٹی کا انتباہ

لاہور(ایس این این ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موسم گرماکا آغازہوتے ہی انرجی ڈرنکس تیارکرنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیا۔انرجی ڈرنکس تیار کرنے والی کمپنیز کسی بھی انرجی ڈرنک کے ٹن پر لفظ انرجی لکھنے کی مجاز نہیں‌ہو ں گی.کمپنیاں لیبل پر مخصوص ہدایات اردو اور انگریزی میں تحریر کرنے کی پابند ہوں گی، انرجی ڈرنک کی بوتل ، ڈبے اورٹین پیک پر واضح طور پر” ہائیلی کیفینیٹڈ ڈرنک” تحریرکیا جائے گا۔یہ ڈرنکس 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو فروخت نہیں کی جاسکیں گی اور ان کے لیے واضح‌طور پر تحریر کیا جائے گا کہ: یہ بچے، حاملہ خواتین، کیفین سے الرجی کی بیماری والے افراد اس مشروب کو استعمال نہ کریں۔فوڈ اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ مشروب کی تیاری میں ادویاتی (فارماسیوٹیکل) اجزاء شامل نہ کیئے جائیں جب کہ پراڈکٹ کا حلال سرٹیفائیڈ ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں