کرین میں بیٹھ کر فٹ بال میچ دیکھنے والا انوکھا تماشائی

استبول(ایس این این) ترکی میں ایک فٹ بال کلب کے مداح نے ایک سال تک فٹ بال گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی کے بعد میچ دیکھنے کے لیے نیا اور عجیب و غریب طریقہ کار ڈھونڈھ لیا.میچ دیکھنے کے لیے کرائے کی کرین پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے باہر سے پورا میچ دیکھ کرکھلاڑیوں، عوام اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی.ترکی کے 37 سالہ علی دمیر کایا عرف ’امیگو علی‘ ایک فٹبال کلب ’ڈینزلسپر‘ کے پرجوش مداح ہیں۔ 2015 میں فٹ بال میچ کے دوران ان کے رویّے کو دیکھتے ہوئے ان پر مقدمہ چلا اور 2017 میں ان پر ایک سال کےلیے فٹ بال میدان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اور خصوصاً اپنی پسندیدہ ٹیم ڈینزلسپر کے کھیل کا نظارہ بھی ان کےلیے بند کردیا گیا۔لیکن انھوں نے چند سو ڈالر خرچ کر کے کرین کرائے پر لی اورگراؤنڈ کے باہرسے کرین میں بیٹھ کر بلندی سے یہ میچ دیکھا اور اپنی ٹیم کے لیے سبز و سیاہ پرچم لہرا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ بعدازاں پولیس نے انھیں کرین سے اتروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں