نائیجیریا کی مسجد میں نماز کے دوران دھماکہ، 24 شہید

یولا: نائیجیریاکے شمال میں واقع ریاست عداموا کی ایک مسجد نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکوں کے نتیجے میں 24 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق نائجیریا کے شمالی ریاست عداموا کے علاقے موبی بور کی ایک مقامی مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، مسجد میں دو زور دار دھماکوں سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران کیے گئے، پہلا دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔ابتدائی طور پر دھماکوں میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک نوعمر لڑکے کو خودکش جیکٹ پہنے مسجد کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور مسجد کی چھت اڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں