ساہیوال، آٹھویں جماعت کے طالب علم اور کمسن بچے سے زیادتی

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال میں آٹھویں جماعت کے طالب علم جب کہ ہڑ پہ میں کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کے دووقعات، مقدمات درج ، دو ملزم گرفتار تین فرار ہو گئے۔پہلا واقعہ چک 88/6R میں پیش آیا جہاں آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد عاطف کو زبر دستی اغواء کر کے پستول دکھا کر غلام علی نے بد فعلی کی پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔قصبہ ہڑ پہ میں کمسن بچے احسن کو اسلحہ کے زور پر حمزہ اور اسکے تین ساتھی ایک گھر میں لے گئے اور باری باری بد فعلی کی ۔ ہڑ پہ پولیس نے چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حمزہ کو گرفتار کر لیا جب کہ تین فرار ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں