رانا ثنا اللہ کا نازیبا بیان، شہباز شریف نے معذرت کر لی

لاہور(ایس این این) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں،لاہور میں سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سرسے پیر تک کرپشن میں ڈوبے سیاستدان قوم کو نصیحتیں کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نیب کا سورج پنجاب پرہی چمک رہا ہے اور اگر کرپشن کے خاتمے کا ٹھیکا اٹھایا ہے تو خاتمہ ہر طرف ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوگا ایک کی کرپشن نظرانداز کریں اوردوسرے پرعقابی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی طرف جا رہی ہے، امید ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوں گے کیوں کہ اسی میں جمہوریت اور پاکستان کی بقا ہے، ووٹر کارکردگی پر ہی ووٹ ڈالیں گے، اور اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خوا ہ ہوں جب کہ حقائق کو حقائق کے طو رپر سامنے لایا جانا چاہیے اسی میں پاکستان کا فائدہ ہے، بے بنیاد الزامات پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کے پی میں 11 نکات پر عملدرآمد کرنے کا شاندار موقع ملا لیکن انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا تاہم ہم نے پنجاب میں ہر شعبہ کی بہتری کے لئے شاندار اقدامات کئے اور ہر پروگرام میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10فیصد زائد رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں