مذکرات کامیاب، کل میڈیکل سٹور کھلیں گے

لاہور(ایس این این) حکومت پنجاب اور پنجاب کمیسٹ ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، کیمسٹ ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کر کے کل یکم مئی 2018 سے میڈیکل سٹورز کھولنے کا اعلان. ذرائع کے مطابق پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاجی طور پر میڈیکل سٹورز غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور گزشتہ 5 روز سے پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز بند تھے. اس بنا پر مریضوں کو ادویات کے حصول میں پریشانی کا سامنا تھا. مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے اپنے طور پر انسانی ہمدردی کے تحت چند میڈیکل سٹورز کھلوائے تھے. آج پنجاب حکومت اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں. کل سے پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز دوبارہ کھل جائیں گے. اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کی تجاویز کے پیش نظر ڈرگ ایکٹ کا اطلاع متفقہ منظوری سے کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں