ساہیوال: اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ) 3نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مسلم بن عقیل کالونی میں رات کے وقت 3نامعلوم ملزمان محمداصغر کے گھرمیں زبردستی داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے نقدی‘ طلائی زیورات اورچاندی وغیرہ مالیتی 6لاکھ 90ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ فتح شیر نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں