ساہیوال:‌7 لاکھ روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان پکڑا گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)شب برات کے موقع پر آتش بازی کے لیے فروخت کے لیے لایا جانے والا سامان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا‘ایس ایچ او سٹی نے گودام پر چھاپہ مار کر 7لاکھ کے قریب پٹاخے‘شرلیاں‘پھول جڑیاں اور انار برآمد‘3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی محمد آصف رانا نے ایک اطلاع پر مچھلی بازار میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان 6لاکھ 35ہزار 350 پٹاخے‘6649 شرلیاں‘ 9609 پھول جڑیاں اور 8750 انار برآمد کرلئے۔ضلع بھر میں یہ پہلی بڑی کارروائی ہے جس میں آتش بازی کا بھاری مقدار میں سامان برآمد ہواہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے اکبر وغیرہ 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ایک اور کارروائی میں تھانہ کمیر نے ایک دوکان پر چھاپہ مارکر 90شرلیاں‘16پٹاخے اور 15انار برآمد کرکے امان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں