مقامی لوگوں کے جھگڑے،سیاح مری جانے سے گریزاں

اسلام آباد( ایس این این) پاکستان کے صحت افزا مقام مری میں سیاحوں کے ساتھ جھگڑوں اور تشدد کے کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے سیاح مری جانے سے گریز کرنے لگے۔سیاحوں کے ساتھ جھگڑوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں. سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مری جانے کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل پڑی ہے۔سیاحوں کے مطابق مقامی افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کرتے ہیں اور اہل خانہ کی موجودگی کا بھی خیال نہیں کرتے جبکہ اکثر فیملیز کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔مری کی انتظامیہ اور پولیس کے کردار پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔مقامی ہوٹل مالکان کے مطابق مری کی انتظامیہ مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔واضح‌رہے کہ مری کے نواح میں پانچ مقامات پر لوگوں کو پریشان کیا جارہا ہے اور یہ مقامات مری میں سے پہلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں